وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو کی اسرائیل میں مصروفیات جاری

میولود چاوش اولو   نے  کاروباری لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اسرائیل تعلقات میں اتار چڑھاؤ کے باوجود، ہمارے کاروباری تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں

1832743
وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  کی اسرائیل میں مصروفیات جاری

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے اپنے  سرکاری دورہ  اسرائیل کے دائرہ کار میں  دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیل-ترکی بزنس کونسل کے اراکین سے ملاقات ہے۔

میولود چاوش اولو   نے یہاں اپنی تقریر میں اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم، جو کہ نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ-19) کی وبا کے پہلے دور میں 6 بلین ڈالر تھا2021  میں تقریباً 30 فیصد اضافے کے ساتھ 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  استنبول وہ جگہ ہے جہاں اپریل میں تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے سے آمدو رفت کی سب سے زیادہ پروازیں ہوئیں۔  چاووش اولو نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ٹیکنالوجی، توانائی اور صاف توانائی، زراعت اور زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون  جاری ہے اور  تعمیراتی شعبہ  میں   ترک کمپنیوں کے تجربات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

میولود چاوش اولو   نے  کاروباری لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اسرائیل تعلقات میں اتار چڑھاؤ کے باوجود، ہمارے کاروباری تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں۔ یہ آپ کی کوششوں اور ترکی کے ساتھ آپ کے تعلقات کی بدولت ہے۔ ہمارے تعلقات میں ایک نئے صفحے اور ہماری کاروباری برادریوں کے درمیان مزید شراکت داری کے لیے حالات بہتر ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  ترکی کی مضبوط معیشت، جدید انفراسٹرکچر اور اہل افرادی قوت تمام ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں کہ ہمارے پیغامات اسرائیلی کاروباری برادری تک پہنچائیں۔

بات یام میں ترک یونین کا دورہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ چاووش اولو نے اپنے سرکاری دورہ اسرائیل کے حوالے سے کہا، "ہم نے ہر شعبے میں اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی مشترکہ خواہش کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے مشکل وقت کے باوجود اپنے تعلقات کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل میں ترک یونین کے صدر Ovi Roditi Gülerşen نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان حالیہ معمول پر آ نے کے بعد   چاوش اولو کے دورے سے ان تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

 



متعللقہ خبریں