ترکی نیٹو کے تمام اتحادی ممالک کے لیے بڑی اہمیت کا احامل ملک ہے: اسٹولٹن برگ

انہوں نے  کہا کہ ترکی یورپ کو مستحکم کرنے کے لیے نیٹو کی توسیع پر بھی متفق ہے، اسٹولٹن برگ نے  کہا  کہ سویڈن اور فن لینڈ کی شمولیت سے نیٹو کو تقویت ملے گی

1832078
ترکی نیٹو کے تمام اتحادی ممالک کے لیے بڑی اہمیت کا احامل ملک ہے:  اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ترکی جغرافیائی اور تزویراتی لحاظ سے تمام اتحادی ممالک کے لیے ایک اہم ملک  کی حیثیت رکھتا ہے۔

ہینز اسٹولٹن برگ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے "Securing Europe" کے عنوان سے پینل سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی درخواست کے حوالے سے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کے بارے میں ماڈریٹر کی  کے سوال کے جواب میں سٹولٹن برگ نے کہا کہ صدر ایردوان پہلے بھی اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔ اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ یہ خدشات دہشت گردی، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی حمایت اور اس تنظیم کو فراہم کردہ  ہتھیاروں کی  وجہ سے ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ترکی یورپ کو مستحکم کرنے کے لیے نیٹو کی توسیع پر بھی متفق ہے، اسٹولٹن برگ نے  کہا  کہ سویڈن اور فن لینڈ کی شمولیت سے نیٹو کو تقویت ملے گی۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ "ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ ترکی ایک اہم اتحادی ہے۔ ترکی وہ ملک ہے جس نے دہشت گردانہ حملوں سے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔ نیٹو کے کسی بھی دوسرے اتحادی ملک سے کہیں زیادہ اہم ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی جغرافیائی اور تزویراتی طور پر ایک اہم ملک ہے اور شام اور عراق کا ہمسایہ ہے، اسٹولٹن برگ نے  کہا  کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ مکمل طور پر ترکی میں موجود مواقع کو استعمال کرنے پر منحصر ہے۔

اسٹولٹن برگ  نے  کہا کہ "یقیناً، جب آپ فروری 824 سے جاری روسی یوکرین جنگ میں بحیرہ اسود کو دیکھتے ہیں، تو آپ کو ترکی کی اہمیت کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کہ انہیں ترکی کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو سمجھنا چاہیے۔ ترکی تمام اتحادیوں کے لیے اہم ہے۔ اسی لیے  ہم ترکی کے خدشات کو دور  کرنے کے لیے  اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں