وزیر خارجہ  میولود   چاوش اولو  کی فلسطین  آمد

وزیر خارجہ   چاووش اولو کو لے جانے والا طیارہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر لینڈ کیا اور یہاں پر  چاووش اولو کا  اسرائیلی حکام نے استقبال کیا

1831704
وزیر خارجہ  میولود   چاوش اولو  کی  فلسطین  آمد

وزیر خارجہ  میولود   چاوش اولو اپنے دورہ فلسطین  کے دائرہ کار میں رام اللہ  پہنچ گئے ہیں۔

وزیر خارجہ   چاووش اولو کو لے جانے والا طیارہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر لینڈ کیا اور یہاں پر  چاووش اولو کا  اسرائیلی حکام نے استقبال کیا۔

میولود   چاوش اولو   ، جو اپنے دورہ فلسطین کے دائرہ کار میں تل ابیب سے رام اللہ گئے جہاں انہوں نے سب سے  فلسطینی وزارت خارجہ  کا دورہ کیا۔

یہاں پر وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ان کا استقبال کیا۔  چاوش اولو ترکی-فلسطین مشترکہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چاوش اولو-  مالکی دو طرفہ  مذاکرات کے بعد  ترکی کی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل فلسطینیوں سے ملاقات کریں گے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کی طرف سے وزیر خارجہ چاوش اولو  کو شرفِ ملاقات بخشنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

چاوش اولو کل اسرائیل واپس چلے آئیں گے اور اپنے ہم منصب یائر لاپڈ سے دو طرفہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

 مذاکرات میں  علاقائی اور عالمی امور کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کا منصوبہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں