ترکی: آرمینی انتظامیہ داخلی متعصبوں اور خارجی ڈیاسپورا کے دباو میں ہے

آذربائیجان، فتح قارا باغ کے بعد، علاقے میں امن و امان کا خواہش مند ہے، آرمینیا کو اس کے خیر سگالی اقدامات کا مثبت جواب دینا چاہیے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1829455
ترکی: آرمینی انتظامیہ داخلی متعصبوں اور خارجی ڈیاسپورا کے دباو میں ہے

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ آرمینیا کا، آذربائیجان کے معاملے میں، خیر سگالی اقدامات کا مثبت جواب دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم مشاہدہ کر رہے ہیں کہ آرمینی انتظامیہ داخلی متعصب حلقے اور خارجی ڈیاسپورا کے دباو میں ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے اقوام متحدہ  کے بین الاقوامی مہاجرت نظر ثانی فورم میں شرکت کے بعد آذربائیجان کے اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے ظاہر کیا ہے کہ، فتح قارا باغ کے بعد، وہ علاقے میں امن و امان کا خواہش مند ہے۔

 آرمینیا کو پیش کی گئی ایک جامع امن سمجھوتہ تجویز کی یاد دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بعد ازاں سرحدوں کے تعین کے لئے ایک مشترکہ کمیشن کے قیام کا موضوع ایجنڈے پر ہے۔ بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز  میں کئے گئے اجلاسوں میں اس موضوع پر سمجھوتہ طے پا گیا ہےاور ایک مشترکہ حدود کمیشن  قائم کر دیا گیا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ آرمینیا نے کہا ہے کہ جامع امن مذاکرات وزرائے خارجہ کی زیرِ قیادت چلائے جائیں  اور ہم نے ان کی اس طلب کا خیر مقدم کیا ہے۔علاوہ ازیں آذربائیجان، ترکی اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات کی بھی حمایت کرتا ہےاور یہ ایک مثبت طرزِ عمل ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ آرمینیا کو بھی اس مثبت طرزِ عمل کو ردعمل پیش کرنا چاہیے۔ ہم، اس بات پر ہمیشہ سے زور دیتے اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے چلے آئے ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آرمینی انتظامیہ داخلی متعصبوں اور خارجی ڈیاسپورا کے دباو میں ہے۔



متعللقہ خبریں