انطالیہ میں سیاحتی سیزن شروع ، سیاح جوق در جوق آنے لگے

امسال شہر میں آنے والے سیاحوں کی قومیتوں میں تبدیلی آئی ہے

1829853
انطالیہ میں سیاحتی سیزن شروع ، سیاح جوق در جوق  آنے لگے

انطالیہ  کو اختتام الہفتہ  ہر روز تقریباً 45  ہزار سیاح آ رہے ہیں۔

سمندر، ریتلے صاف ستھرے ساحلوں سمیت تاریخ، طبیعات اور ثقافتی اقدار   کی بدولت دنیا کے چاروں گوشوں سے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچنے والے انطالیہ میں سیاحتی سیزن کا آغاز ہو گیا ہے۔

انطالیہ کے گورنر ایرسن یازیجی نے کہا کہ شہر گرمیوں کے موسم کے لیے تیار ہے۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ شہر میں رونق بڑھنی  شروع ہو گئی ہے، یازیجی نے بتایا کہ اس سال سیاحوں کی تعداد اور آمدنی کی توقعات زیادہ ہیں۔

یازیجی نے کہا کہ شہر میں سیاحتی سرگرمیوں  نے انطالیہ اور  شعبہ سیاحت دونوں کو خوش کیا، "ہمارے پاس روزانہ 25 ہزار سے 30 ہزار کے درمیان غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔

گورنر یازیجی  نے  یہ بھی بتایا کہ امسال شہر میں آنے والے سیاحوں کی قومیتوں میں تبدیلی آئی ہے۔

پچھلے سال سیاحوں  کی آمد کے حوالے سے  روس تقریباً 40 فیصد سیاحوں کے ساتھ بہت آگے تھا، اور یوکرین کے سیاح تقریباً 14 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے،  جبکہ  جرمنی، پولینڈ اور  برطانیہ  پہلے 5 نمبروں میں شامل تھے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ امسال درجہ بندی مکمل طور پر بدل گئی ہے،  گورنر نے کہا:

"اس سال انطالیہ  آنے  والے  سیاحوں میں سے  جرمنی  سے  29.5 فیصد ،  برطانیہ سے 13٫5 فیصد  ،  روس سے 13 فیصد، نیدرلینڈ سے 6.40 فیصد اور پولینڈ سے 4 فیصد سیاح آئے۔" یوکرین سے ہمارے مہمانوں میں قدرتی طور پر کمی واقع ہوئی۔ تاہم، یورپ اور شمالی یورپ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جرمنی اور انگلینڈ سے آنے والوں میں اضافہ  خوش آئند ہے۔ جنگ کے باوجود، ہم اچھے موسم کی توقع کرتے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں