نیٹو کی وسعت   کا عمل ہمارے لیے ہماری حساسیت کااحترام   کرنے  کی حد تک اہم ہے، ترک صدر

ہم  ملکی تحفظ  کے  لیے خطرہ تشکیل دینے والی  کاروائیوں کی جڑوں کو کاٹنے میں اٹل ہیں

1828899
نیٹو کی وسعت   کا عمل ہمارے لیے ہماری حساسیت کااحترام   کرنے  کی حد تک اہم ہے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  نے  ترکی کو دہشت گرد واپس نہ کرنے والے ممالک  کی نیٹو  رکنیت  کی درخواست کو قبول  نہ  کرسکنے  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ " نیٹو کی وسعت   کا عمل ہمارے لیے ہماری حساسیت کااحترام   کرنے  کی حد تک مفہوم  رکھتا ہے۔ "

صدر و  آک پارٹی کے رہنما  ایردوان نے  اپنے پارلیمانی گروپ سے   خطاب کیا۔

 نیٹو  کے اتحادیوں  سے  ترکی کی حساسیت کو سمجھنے اور  اس کی حمایت کرنے کی توقع  پر زور دینے والے  ترک  صدر نے  کہا کہ"ہم ان سے ترکی  کے  اپنی سرحدوں کا تحفظ  کرنے  کی کوششوں کو سمجھنے کی توقع رکھتے ہیں۔  یہ ممالک  ہمیں دہشت گردوں کی واپسی نہیں کریں گے  اور ہم سے نیٹو  میں شمولیت کے لیے حمایت مانگیں  گے، علیحدگی پسند  تنظیم PKK کی پشت پناہی کرنے کے بعد  ہم سے رکنیت کی حمایت  مانگنا ایک ذی فہم  فعل نہیں ،   نیٹو کی وسعت  ہمارے لیے  ہماری حساسیت  کا احترام کیے جانے کی حد تک   با معنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سویڈ ش اور  فنش  وفود رکنیت کے معاملے  پر مذاکرات کے لیے   ترکی آنے کے خواہاں ہیں، یہ  بلا وجہ زخمت نہ  کریں، دہشت گرد تنظیم  تا حال سویڈن  میں  اپنی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

جناب ایردوان نے مزید کہا کہ  ہماری کسی کی زمین پر نگاہیں  نہیں ، ہم  ملکی تحفظ  کے  لیے خطرہ تشکیل دینے والی  کاروائیوں کی جڑوں کو کاٹنے میں اٹل ہیں۔  کیا   نیٹو کے اتحادیوں   نے   ترکی کو ہدف بنانے والے دہشت گردوں  کو اسلحہ اور فوجی سازو سامان  نہیں بھیجا؟ وہ دہشت گرد تنظیموں کو کروڑوں یورو دے رہے ہیں تاکہ وہ مضبوط بن  سکیں۔

 



متعللقہ خبریں