ترکی: سویڈن اور فن لینڈ نے آج تک ہماری طلب کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا

سویڈن اور فن لینڈ نے حالیہ 5 سالوں سے ترکی کی طرف سے فیتو دہشت گرد تنظیم اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کےاراکین کی واپسی کی طلب کا کوئی جواب نہیں دیا: ترکی وزارت انصاف

1827657
ترکی: سویڈن اور فن لینڈ نے آج تک ہماری طلب کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا

سویڈن اور فن لینڈ نے حالیہ 5 سالوں سے ترکی کی طرف سے فیتو دہشت گرد تنظیم اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کےاراکین کی واپسی کی طلب کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ترکی وزارت انصاف، عدالتی فیصلے کی رُو سے، حالیہ 5 سالوں میں فن لینڈ سے 6  فیتو  دہشت گردوں اور 6 پی کے کے دہشت گردوں پر مشتمل کُل 12 دہشت گردوں کی واپسی کا مطالبہ کر چُکی ہے۔

اس کے علاوہ ترکی وزارت انصاف، سویڈن سے بھی  10 فیتو اور 11 پی کے کے دہشتگردوں پر مشتمل کُل 21 افراد کی واپسی کا مطالبہ کر چُکی ہے۔

اس طرح دونوں ملکوں سے واپس طلب کئے جانے والے دہشت گردوں کی کُل تعداد 33 ہو گئی ہے۔

لیکن نیٹو رکنیت کے ایجنڈے پر موجود  ان دونوں ممالک نے آج تک ترکی کی طلب کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

دونوں ممالک نے ترکی کے 19 دہشت گردوں کی واپسی کے مطالبات کو رد کر دیا اور  5 دہشت گردوں کی واپسی کے مطالبے کا مختلف وجوہات کی بنا پر کوئی جواب نہیں دیا۔

فن لینڈ میں 2 اور سویڈن میں 7 سمیت کُل 9 واپسی فائلوں پر کاروائی جاری ہے۔



متعللقہ خبریں