ترکی کی جرمنی کو ریکارڈ حد تک برآمدات

ترکی برآمدات میں اپنے متبادل منڈیوں کی تلاش  کی راہ پر  گامزن رہنے کے ساتھ ساتھ  موجودہ منڈیوں میں بھی اپنی برآمدی فروخت میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے

1825345
ترکی کی جرمنی کو ریکارڈ حد تک برآمدات

ترکی نے گزشتہ ماہ 1 بلین 832 ملین ڈالر  کی  برآمدات کرتے ہوئے  اب تک کی سب سے سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں۔

ترکی برآمدات میں اپنے متبادل منڈیوں کی تلاش  کی راہ پر  گامزن رہنے کے ساتھ ساتھ  موجودہ منڈیوں میں بھی اپنی برآمدی فروخت میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترکی کے لیے  انجن  کی حیثیت  رکھنے والا ملک جرمنی  ترکی کی برآمدات میں  پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے  اور اس میں مسلسل اضافہ بھی کررہا ہے۔

ترکی نے اپریل میں 1 ارب 832 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی کو ماہانہ برآمدات کا نیا  ریکارڈ  قائم کیا ہے۔

 اس طرح جرمنی بدستور و ترکی کے لیے برآمدات کی سب سے بڑی منڈی کا روپ اختیار کیے ہوئے ہے۔  ترکی کی جرمنی کو برآمدات میں اپریل میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ  ترکی کی  کل برآمدات میں جرمنی کا حصہ 7.8 فیصد  ہے۔

ترکی نے آٹو موبائل  انڈسٹری  میں   گزشتہ ماہ 395 ملین 856 ہزار ڈالر کے ساتھ جرمنی کو سب سے زیادہ برآمدات  کی ہیں ۔

اس کے بعد 1 ارب 530 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ، 1 ارب 107 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ، 1 ارب 12 کروڑ ڈالر کے ساتھ اٹلی اور 980 ملین 344 ہزار ڈالر کے ساتھ اسپین کا نمبر آتا ہے۔

ترکی کی برآمدات میں امریکہ کو 50.2%، برطانیہ کو 13.2%، اٹلی کو 23.3% اور اسپین کو 31.8% کا اضافہ ہوا۔



متعللقہ خبریں