ترکی اور یورپی یونین تعلقات کوفروغ  دینا دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  9 مئی یوم یورپ کے موقع پر ایک پیغام جاری   کرتے ہوئے کیا ہے

1824026
ترکی اور یورپی یونین تعلقات کوفروغ  دینا دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی اور یورپی یونین (EU) تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ  دینا دونوں فریقوں کے   اپنے  ہی مفاد میں ہے ۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  9 مئی یوم یورپ کے موقع پر ایک پیغام جاری   کرتے ہوئے کیا ہے۔

صدر ایردوان نے  اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ 9 مئی (1950) کو  یورپی انضمام کی بنیاد رکھنے والے  شومن اعلامیہ کے اعلان کی تاریخ کو ترکی میں 1999 سے جب ترکی  کی یورپی یونین  کے امیدوار ملک کی رجسٹریشن   کی گئی تو اس وقت سے    "یورپ ڈے" کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شومن اعلامیہ کے بنیادی خیالات ایک جنگ جس نے پوری دنیا کو تباہ کر دیا (دوسری جنگ عظیم) کے بعد، یورپ کے ممالک اپنے اختلافات اور دشمنیوں کو ایک طرف رکھ کر امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اکٹھے  ہونے  کا یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ یورپی  یونین   ماضی سے لے کر حال تک اپنی مشترکہ پالیسیوں کے ساتھ ایک امن پروجیکٹ ہونے سے بہت آگے نکل  چکا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  یورپی یونین جو کہ اپنی بنیادی اقدار سے دور جاچکی ہے  چکی ہے اور حالیہ برسوں میں اپنے رکن ممالک کی قلیل مدتی پالیسیوں کے زیرِ اثر یورپی یونین ( 24 فروری سے  شروع ہونے والی ) یوکرین کی جنگ کے ساتھ اپنے لیے ایک نئی کہانی تحریر کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔  موجودہ دور میں یورپ کے عین مرکز میں  جاری یہ المیہ  یورپی یونین کے لیے ایک انتباہ  کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایردوان نے کہا کہ ترکی، نہ صرف ایک امیدوار ملک (یورپی یونین کے لیے) اور نیٹو اتحادی کے طور پر، بلکہ گہری جڑوں اور مضبوط یورپی یونین کے حصول کے ساتھ ایک شراکت دار کے طور پر بھی، موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ٹھوس کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یوکرین میں جنگ کے منفی اثرات، عالمی جہتوں تک پہنچتے ہیں، نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ترکی بہت سے شعبوں میں، خاص طور پر سلامتی، نقل مکانی، سپلائی چین اور توانائی میں یورپی یونین کے لیے کتنا اہم ہے۔ بڑھتے ہوئے پیچیدہ عالمی مرحلے میں، یہ دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے اختلافات کی بجائے اپنے مشترکہ فرقوں پر توجہ مرکوز کریں، مفادات کے تصادم کے بجائے ہم جن بنیادی اقدار کا دفاع کرتے ہیں، اور تمام شعبوں میں ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات کو بہتر بنائیں۔



متعللقہ خبریں