آپریشنوں اور سرحدوں پر کی جانے والی جدوجہد ہر تعریف سے بالا تر ہے: ایردوان

مجھے یقین ہے کہ خواہ ملک کے اندر ہو خواہ سرحد پار اس جدوجہد کو تاریخ خیر و نیکی کے ساتھ یاد کرے گی: صدر رجب طیب ایردوان

1821280
آپریشنوں اور سرحدوں پر کی جانے والی جدوجہد ہر تعریف سے بالا تر ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آپریشنوں اور سرحدوں پر کی جانے والی جدوجہد ہر تعریف سے بالا تر ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ خواہ ملک کے اندر ہو خواہ سرحد پار اس جدوجہد کو تاریخ خیر و نیکی کے ساتھ یاد کرے گی"۔

صدر ایردوان نے برّی فوج کمانڈ آفس کے فرنٹ جائنٹ آپریشن سنٹر پر موجود وزیر دفاع حلوصی آقار کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے اندرونِ ملک، شام اور عراق کے شمالی آپریشنوں میں اور سرحدی پٹّی پر ڈیوٹی پر متعین یونٹ کمانڈروں کے ساتھ خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میرا یقین ہے کہ خواہ اندرونِ ملک ہو خواہ سرحد پار اس جدوجہد  کو تاریخ اچھے الفاظ میں یاد کرے گی"۔

سرحد پار دہشت گردی کے خلاف جاری پنجہ کلید آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " پنجہ آپریشنوں میں آپ جس کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ کبھی فراموش نہیں کی جائے گی۔ اللہ آپ کی کامیابیوں کوجاری رکھے"۔



متعللقہ خبریں