ترک صدر کی اقواممتحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک ملاقات

ترکی اقوام متحدہ کی زیرقیادت انسانی ہمدردی سے متعلق رابطہ گروپ اور انخلاء اور انسانی امداد کے مسائل دونوں پر اپنی ہر ممکنہ کے لیے تیار ہے

1820912
ترک صدر کی اقواممتحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے فون پر بات چیت کی۔

ایوان صدر کے شعبہ اطلاعات سے  جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں جہاں یوکرین کی جنگ کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، گوتریس نے صدر ایردوان کو اپنے ماسکو اور کیف کے رابطوں سے آگاہی کرائی ۔

ملاقات کے دوران ایردوان نے کہا کہ ترکی اقوام متحدہ کی زیرقیادت انسانی ہمدردی سے متعلق رابطہ گروپ اور انخلاء اور انسانی امداد کے مسائل دونوں پر اپنی ہر ممکنہ کے لیے تیار ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ یوکرین اور روس دونوں کی عقل سلیم سے کام لینے کی  حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے صدر ایردوان نے کہا کہ وہ اس بحران پر قابو پانے اور عزم اور خلوص کے ساتھ امن قائم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ترک صدر  نے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔



متعللقہ خبریں