ترک مسلح افواج کی شمالی عراق میں فوجی آپریشن جاری

وزارت قومی دفاع کے بیان کے مطابق شمالی عراق سے دہشت گردوں کے حملوں کے خاتمے اور سرحدی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شروع کیا گیا پنجہ کلید  فوجی آپریشن منصوبہ کے مطابق جاری ہے

1820408
ترک مسلح افواج کی شمالی عراق میں فوجی آپریشن جاری

شمالی عراق میں شروع کیے گئے   پنجہ کلید  فوجی آپریشن میں اب تک 57 دہشت گردوں کو غیر فعال  کردیا گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے بیان کے مطابق شمالی عراق سے دہشت گردوں کے حملوں کے خاتمے اور سرحدی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے شروع کیا گیا پنجہ کلید  فوجی آپریشن منصوبہ کے مطابق جاری ہے۔

ترک مسلح افواج کی جانب سے 17 اپریل کو شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک 57 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کر دیا گیا ہے، 369 دستی بموں کو ناکارہ ، اور دہشت گرد تنظیم کے

81 غار وں  اور پناہ گاہوں  پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔

ترک فوجیوں نے  مشین گنوں سمیت 94 بھاری ہتھیاروں کو قبضے میں لیا، 20 ہزار سے زیادہ گولہ بارود برآمد ہوا جس میں بھاری ہتھیاروں جیسے راکٹ لانچرز، گرینیڈ لانچرز اور مارٹر شامل تھے۔

دہشت گردوں کے غاروں میں بہت سا مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں