گیزی پارک واقعے میں ملوث شخص کو دی جانے والی سزا پر صدر ایردوان کا بیان

صدر ایردوان نے استنبول میں  غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے نمائندوں سے ملاقات کی  اور ان کے اعزاز میں افطار ڈنر  دیا

1819561
گیزی پارک واقعے میں ملوث شخص کو دی جانے والی سزا پر صدر ایردوان  کا بیان

صدر رجب طیب ایردوان نےبزنس مین عثمان کاوالہ  کو عمر قید کی سزا سنائی کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ شخص ترکی کا سوروس تھا۔ گیزی  پارک واقعے کو منظم کرنے کے  پیچھے اس شخص کا ہاتھ تھا۔

صدر ایردوان نے استنبول میں  غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے نمائندوں سے ملاقات کی  اور ان کے اعزاز میں افطار ڈنر  دیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ "ہم نے قومی ارادے کو نشانہ بنانے والے اقدامات کو کبھی برداشت نہیں کیا۔صدر ایردوان نے کاوالہ  کے بارے میں بیان  دیتے ہوئے کہا کہ  2013 میں گیزی پارک  واقعات کے کیس میں اس شخص کو   سزا سنائی  گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس  شخص کے بارے میں تازہ ترین فیصلے نے کچھ حلقوں کو پریشان کر دیا ہے۔ یہ شخص ترکی کا (اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن کے بانی جارج) سوروس تھا اور گیزی  پارک واقعے کو منظم کرنے کے پیچھے  اس شخص کا ہاتھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ"یہ ہماری جمہوریت کی کامیابی ہے کہ ہماری غیرجانبدار عدالتیں ان افراد کو  سزا دیتی ہیں جس کے وہ مستحق ہیں۔

صدر نے شمالی عراق  میں پنجہ کلید  فوجی  آپریشن کے دوران 5 شہید اور 60 دہشت گردوں کو غیر فعال کرنے کے بارے میں بھی معلومات کو شئیر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں