روس۔یوکرین تنازعے کے پر امن تصفیئے میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں: ایردوان

ترک صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق،اس بات چیت میں  روس۔یوکرین جنگ کی موجودہ صورتحال اور مذاکراتی عمل پر غور کیا گیا

1817120
روس۔یوکرین تنازعے کے پر امن تصفیئے میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

ترک صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق،اس بات چیت میں  روس۔یوکرین جنگ کی موجودہ صورتحال اور مذاکراتی عمل پر غور کیا گیا ۔

صدر ایردوان نے بات چیت میں  کہا کہ  یوکرین میں صورتحال ہر گزرتے دن بگڑتی جا رہی ہے  جو کہ قابل افسوس ہے جبکہ ماریوپول سے  زخمیوں اور انسانوں نقل مکانی کے لیے محفوظ راہداری کو کھولنا ضروری ہے۔

صدر نے کہا کہ مذاکرتی عمل میں ہم اپنے تمام تعاون اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

 



متعللقہ خبریں