دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک شمالی عراق میں فوجی آپریشن جاری رہے گا: صدر ایردوان

انہوں نے  18  اپریل کو شروع کیے گئے  پنجہ کلید  فوجی آپریشن کے بارے میں کہا کہ"شمالی عراق میں پنجہ کلید فوجی     آپریشن اس وقت ایک آپریشن ہے جس کا مطلب دہشت گرد تنظیم پر آخری  کاری ضرب ہے

1816586
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک شمالی عراق میں  فوجی آپریشن جاری رہے گا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف پنجہ کلید فوجی     آپریشن ایک ایسا آپریشن ہے جس کا مطلب دہشت گرد تنظیم پر آخری  کاری ضرب ہے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار   استنبول میں صحافیوں  سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے  18  اپریل کو شروع کیے گئے  پنجہ کلید  فوجی آپریشن کے بارے میں کہا کہ"شمالی عراق میں پنجہ کلید فوجی     آپریشن اس وقت ایک آپریشن ہے جس کا مطلب دہشت گرد تنظیم پر آخری  کاری ضرب ہے۔  دہشت گرد تنظیم اب اپنےآخری سانسوں   پر ہے  اور  خاص طور پر قندیل (تنظیم کا نام نہاد مرکزی ہیڈکوارٹر) کی ہدایات سے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اب تک پنجہ  آپریشن کلاؤ میں ہلاک ہونے  والوں کی تعداد 45 تک پہنچ چکی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایک اور شہید ہو گیا۔ ہمارے شہداء کی تعداد 3 تھی۔ لیکن تمام غاروں کو مکمل تباہ کرنے تک کاروائی کو جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  آپریشن تمام  تکنیکی  پہلووں کے ساتھ جاری ہے اور یہ کاروائی  اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کلین اپ آپریشن ختم نہیں ہو جاتا۔ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ انتھک محنت سے جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے یوکرین روس مذاکرات کے سوال  کا جواب   دیتے ہوئے کہا کہ "نتیجہ مثبت ہے۔ لیکن کیا بالکل وہی ہے جو ہم چاہتے ہیں؟ ایسا نہیں ہے۔ لیکن یہ بہتر ہو جائے گا۔ ہم ناامید نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں