یوکرین بحران نے ترکی کی اہمیت ہر ایک پر ثابت کر دی ہے: چاوش اولو

ہماری اہمیت کل بھی سب کے سامنے تھے اور آنے والے کل میں بھی علاقائی حدود کے اندر اور باہر ترکی کی اہمیت میں اور بھی اضافہ ہو گا: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1815654
یوکرین بحران نے ترکی کی اہمیت ہر ایک پر ثابت کر دی ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ یوکرین بحران نے ہر ایک پر ترکی کی اہمیت ثابت کر دی ہے۔

چاوش اولو نے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل پر ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔

ان سے سوال پوچھا گیا کہ یورپ اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مثبت پیش رفت کے بعد کیا کسٹم اتحاد، ویزے کی معافی، فولاد اور اسٹیل کے لئے ٹیکس کی معافی جیسے موضوعات پر ٹھوس اقدامات کے پہلووں پر بات چیت کی گئی ہے یا نہیں؟

سوال کے جواب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ بیانی شکل میں مثبت اشارے دیکھنے میں آ رہے ہیں لیکن اس معاملے میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ یوکرین بحران نے ترکی کی اہمیت ہر ایک پر ثابت کر دی ہے، اس ادراک کو وقتی نہیں ہونا چاہیے۔ ہماری اہمیت کل بھی سب کے سامنے تھے اور آنے والے کل میں بھی علاقائی حدود کے اندر اور باہر ترکی کی اہمیت میں اور بھی اضافہ ہو گا۔

اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ کے ترکی سے CAATSA پابندیاں ہٹانے کے بارے میں بھی کوئی مثبت اشارے موجود ہیں یا نہیں؟ چاوش اولو نے کہا ہے کہ " ہم پابندیوں میں نسبتاً لچک کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور حل کا کوئی راستہ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اکتوبر میں اٹلی میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس کے دوران صدر ایردوان اور صدر بائیڈن کے درمیان ملاقات میں بائیڈن کو تجویز کردہ اسٹریٹجک میکانزم قائم کیا گیا ہے۔ نائب وزراء کی سطح پر ہم نے دارالحکومت انقرہ میں مذاکرات کئے ہیں اور 18 مئی کو وزراء کی سطح کے مذاکرات واشنگٹن میں متوقع ہیں۔

ایس۔400 اور ایف۔35 بحران کے حل سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ موجودہ رجحان جاری رہا تو فوری طور پر نہ بھی ہو تو آئندہ مراحل میں ایف۔35 آ سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں