ترکی کی افغانستان میں حملوں کی مذمت

وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہےکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والے دھماکوں میں طلباء سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی  ہونے پر  شدہد دکھ پہنچا ہے۔

1814818
ترکی کی افغانستان میں حملوں کی مذمت

ترکی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی اداروں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہےکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والے دھماکوں میں طلباء سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی  ہونے پر  شدہد دکھ پہنچا ہے۔ترکی  ان غیر انسانی دہشت گردانہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

بیان میں حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے خاندانوں اور دوستانہ اور برادر افغان عوام سے تعزیت کا اظہار کیا  گیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا ظاہر کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کابل کے مغرب میں عبدالرحیم شہید ہائی اسکول اور ممتاز کورس پر یکے بعد دیگرے کیے گئے بم حملوں میں 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔



متعللقہ خبریں