ترکی: "ایرن محاصرہ۔2 آپریشن" شروع ہو گیا

اندرون ملک انسدادِ دہشت گردی کے لئے ضلع حقّاری میں "ایرن محاصرہ۔2 آپریشن" شروع کروا دیا گیا ہے: ترکی وزارت داخلہ

1814225
ترکی: "ایرن محاصرہ۔2 آپریشن" شروع ہو گیا

ترکی وزارت داخلہ نے اندرون ملک انسدادِ دہشت گردی کے لئے ضلع حقّاری میں "ایرن محاصرہ۔2 آپریشن" شروع کروانے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ"آپریشن کا مقصد دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کو ملکی ایجنڈے سے مکمل طور پر خارج کرنا اور بوقت ضرورت استعمال کے لئے علاقے میں رُوپوش دہشت گردوں کو غیر فعال بنانا ہے۔ آپریشن میں 654 اہلکاروں پر مشتمل 42 آپریشنل ٹیمیں شامل ہیں"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ " اندرونِ ملک دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی خاطر شروع کیا گیا ایرن محاصرہ آپریشن عوام کے تعاون اور مصّمم یقین و ارادے کے ساتھ جاری ہے"۔



متعللقہ خبریں