ترکی کے مختلف تعاونی اور امدادی اداروں کی جانب سےماہ رمخان میں امداد فرہام کرنے کا سلسلہ جاری

ملک کے شمال میں الاسلامی یتیم خانے میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، بیروت میں ترکی کے سفیر علی باریش الوسوئے  نے کہا ہے کہ "بطور ترکی، ہم لبنانی اور لبنانی عوام سے بہت محبت کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم یہاں TIKA کے ساتھ ہیں اس محبت کی علامت  ہیں

1810903
ترکی کے مختلف تعاونی اور امدادی  اداروں کی جانب سےماہ رمخان  میں امداد فرہام کرنے کا سلسلہ جاری

ترکی کے تعاون اور رابطہ ایجنسی (TİKA) نے لبنان کے شہر  عکر  میں 270 یتیم بچوں کے لیے افطار پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔

ملک کے شمال میں الاسلامی یتیم خانے میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، بیروت میں ترکی کے سفیر علی باریش الوسوئے  نے کہا ہے کہ "بطور ترکی، ہم لبنانی اور لبنانی عوام سے بہت محبت کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم یہاں TIKA کے ساتھ ہیں اس محبت کی علامت  ہیں۔

اس موقع پر   تیکا  کے  لبنان کے کوآرڈینیٹر اورحان آیدن نے کہا کہ  2006 میں قائم کیا  گیا یتیم خانہ  3تا17 سال کی عمر کے کل 270 بچوں کی میزبانی کرتا ہے، جن میں سے 185 مستقل ہیں اور جن میں سے 85 معذور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان  میں ان  افراد کی افطاری کا اہتمام تیکا کی جانب سے کیا جا  رہا ہے۔

پروگرام کا اختتام پر تیکا  کی  جانب سے بچوں کو تحائف پیش کرنے  سے ہوا۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس اینڈ فریڈمز (IHH) ہیومینٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن ہفتے میں 6 دن اسرائیلی ناکہ بندی کے تحت غزہ کی پٹی میں ضرورت مندوں کو افطار کا کھانا فراہم کرتی ہے۔

IHH غزہ کے نمائندے اشرف یلماز  نے کہا ہے کہ  غزہ میں 165 افراد کے لیے روزانہ افطار کا کھانا ضرورت مند اور یتیم خاندانوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ماہ رمضان میں کھانا ہفتے میں 6 دن پیش کیا  جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  یہ پروگرام غزہ کے لوگوں کی پریشانی کو دور کرنے اور ضرورت مندوں تک کھانا پہنچانے کے لیے مرتب کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے 2006 سے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جہاں تقریباً 20 لاکھ فلسطینی رہتے ہیں، زمینی، ہوائی اور سمندری راستے  مسدود ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں