ترکی کی گیارویں گرلز میتھمیٹکس مقابلوں میں دوسری پوزیشن

اس کامیابی کے ساتھ گیارویں گرلز میتھمیٹکس مقابلوں میں کل پوائنٹس کی درجہ بندی میں ترکی 31 یورپی ممالک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے

1811009
ترکی کی گیارویں گرلز میتھمیٹکس مقابلوں میں دوسری پوزیشن

ترکی نے گیارویں گرلز میتھمیٹکس مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہنگری کے شہر   ایگر شہر میں منعقد ہونے والے  گیارویں  گرلز میتھمیٹکس مقابلوں  میں ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل (TÜBİTAK) کے تعاون سے "2202 سائنس اولمپکس پروگرام" کے دائرہ کار میں ترک طالبہ  ایرم  گولجے یوزگان نے طلائی ، ملک  گونگور نے چاندی  اور  جیمرے  چیتین نے  برونز میڈل حاصل کیے ہیں۔

اس کامیابی کے ساتھ گیارویں گرلز میتھمیٹکس مقابلوں میں کل پوائنٹس کی درجہ بندی میں ترکی 31 یورپی ممالک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گیارویں گرلز میتھمیٹکس مقابلوں میں  ترکی کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ ایمنے ایردوان نے پوزیشن حاصل کرنے  والی طالبات کو مبارکباد دی ہے۔



متعللقہ خبریں