ترکی: صدر رجب طیب ایردوان کی اساتذہ کے ساتھ افطاری

یورپی ممالک میں سب سے کم ذہنی دباو کے شکار اساتذہ ہمارے اساتذہ ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1809175
ترکی: صدر رجب طیب ایردوان کی اساتذہ کے ساتھ افطاری

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "یورپی ممالک میں سب سے کم ذہنی دباو کے شکار اساتذہ ہمارے اساتذہ ہیں"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس کے نمائشی ہال میں اساتذہ اور تعلیمی منتظمین کے لئے افطاری پروگرام میں شرکت کی۔

افطاری سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہر اسکول کے لئے کتب خانہ" منصوبے کے ساتھ صرف دو ماہ کے عرصے میں 16 ہزار 361 نئے کتب خانے قائم کئے گئے ہیں۔ سبق کے زیادہ مفید شکل میں بیان کے لئے 5 لاکھ 3 ہزار کمرہ جماعتوں میں انٹر ایکٹیو بورڈ لگائے گئے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی یورپ کا واحد ملک ہے کہ جس نے حالیہ 20 سالوں میں اساتذہ کی تنخواہوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا ہے اور جہاں لازمی کلاسوں کا دورانیہ سب سے کم ہے۔ اقتصادی ترقی و تعاون تنظیم OECD کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی ممالک میں ترکی کے اساتذہ سب سے کم ذہنی دباو کے شکار اساتذہ ہیں"۔



متعللقہ خبریں