مغرب میں ترکیہ کا ستارہ جگمگا رہا ہے جبکہ یونان خسارے میں ہے: یونان کے حزب اختلاف کے رہنما

کریٹ میں ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے، چپراس نے یونان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے بارے میں جائزہ  پیش کیا

1808963
مغرب میں ترکیہ کا ستارہ جگمگا رہا ہے جبکہ یونان خسارے میں ہے: یونان کے حزب اختلاف کے رہنما

یونان میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت SYRIZA کے رہنما الیکسیس چپراس نے کہا کہ ان کے ملک کی تمام تر کوششوں کے باوجود ترکیہ کی قدر  میں اضافہ ہو رہا ہے

کریٹ میں ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے، چپراس نے یونان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے بارے میں جائزہ  پیش کیا ۔

چپراس نے کہا کہ یونان کی حکومت اور ملک کے بعض حلقوں کی جانب سے  "ترکیہ اور صدر رجب طیبایردوان  کو تنہا کیے جانے کے دعوے درست نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ مضبوط ہو رہا ہے۔ یہ جغرافیائی طور پر ایک اہم طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہ ایک اہم علاقائی طاقت ہے۔

چپراس نے نشاندہی کی کہ یونانی وزیر اعظم Kiryakos Mitsotakis  کے روس مخالف اور مغرب نواز پالیسی پر عمل کرنے کے بدلے میں  ترکی کے مغرب کی نظروں  سے گرنے کا خیال ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن  سب کچھ اس کے بر عکس ہوا ہے ترکی کا ستارہ ابھر رہا ہے

ترکیہ کے تعاون سے ماریوپول میں یونا نی  شہریوں   کو بچائے جانے  کا ذکر کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ اس شہر میں  140 ہزار یونانی نژاد یوکرینی  شہری آباد ہیں  لیکن ہم  ان شہریوں   کو بچانے کا موقع پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ، ایسٹ میڈ قدرتی گیس پائپ لائن سے امریکہ کی حمایت سے دستبرداری کے کے بارے میں کہا کہ "یہاں میں دیکھ رہا ہوں کہ ہم مغرب کو سب کچھ دیتے ہیں اور ترکی سب کچھ لیتا ہے۔ تو آخر کار ہم ہر لحاظ سے خسارے میں ہیں۔



متعللقہ خبریں