یوکیرین کے ضلع بوچا کے غیر انسانی مناظر انتہائی تکلیف دہ ہیں، ترکیہ

اس  معاملے کی آزادانہ تحقیقات کراتے ہوئے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور ذمہ داران کا احتساب کیا جائے

1807826
یوکیرین کے ضلع بوچا کے غیر انسانی مناظر انتہائی تکلیف دہ ہیں، ترکیہ

ترکیہ کا کہنا ہے کہ یوکیرینی شہر بوچا  اور ارپن میں  شہریو ں کے قتل و غارت   کے  حوالے سے پریس میں شائع  ہونے والے مناظر ’’دہشت ناک ‘‘ اور ’’انسانیت کے نام پر انتہائی  کرب دہ‘‘ ہیں۔

دفتر ِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ  تحریری بیان میں   زور دیا گیا ہے کہ مذکوہ مناظر   انتہائی خوفناک اور   انسانیت  کے نام پر حد درجے افسوس دہ ہیں ، ترکی  یوکیرینی  عوام کے دکھ و درد میں برابر کا شریک ہے۔ "معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کبھی بھی قابل قبول نہیں ہے۔ یہ ہماری بنیادی توقع ہے کہ اس  معاملے کی آزادانہ تحقیقات کراتے ہوئے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور ان کا احتساب کیا جائے۔" بیان میں کہا گیا کہ ترکی انسانیت کے لیے شرمناک مناظر کے خاتمے اور جلد از جلد امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔‘‘

یوکرینی فوج، جس نے یکم اپریل کو بوچا شہر کو روسی افواج سے آزاد کرایا تھا کو لاشوں سے بھرے شہر کا سامنا  کرنا پڑا تھا، کیف کے قریب کی آزاد کرائی گئی بستیوں سے 410 شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔



متعللقہ خبریں