ترکش کارگو نے 2021 میں کورونا وائرس کی 61 ممالک کو 335 ملین خوراکیں بہم پہنچائی ہیں

ترکش ایئرلائنز (THY) کے پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ایئر کارگو کیریئر ترک کارگو نے ایسے وقت میں   جب وبائی امراض زوروں پر  تھا  اور غیر ممالک نے دنیا کے لیے اپنے دروازے بند کر دیے تھے

1808052
ترکش کارگو نے 2021 میں کورونا وائرس کی 61 ممالک کو 335 ملین خوراکیں بہم پہنچائی ہیں

ترک کارگو نے 2021 میں نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کے منفی اثرات کے دوران  61 ممالک  کو  ویکسین کی 335 ملین خوراکیں پہنچائی ہیں ۔

ترکش ایئرلائنز (THY) کے پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ایئر کارگو کیریئر ترک کارگو نے ایسے وقت میں   جب وبائی امراض زوروں پر  تھا  اور غیر ممالک نے دنیا کے لیے اپنے دروازے بند کر دیے تھے  اس وقت بین الاقوامی طبی مصنوعات کے سلسلے کے تسلسل کو برقرار رکھا اور اپنی ویکسین کی ترسیل کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی۔

ترکش کارگو، ویکسین، ادویات اور طبی مصنوعات کو تمام مطلوبہ درجہ حرارت کی حدود میں رکھ کر لے جانے کی صلاحیت  رکھتا ہے ، اپنی تیز رفتار اور قابل اعتماد سروس کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات کی نقل و حمل کے لیے سب سے پسندیدہ ایئر کارگو برانڈ بن گیا ہے۔

ائیر کیریئر، جو "ٹی کے فارما" کے نام سے اپنی سروس کے ساتھ دنیا کے 132 ممالک کو ویکسین سمیت صحت کی مصنوعات فراہم کرتا ہے، 2021 میں صحت کی مصنوعات کے زمرے میں عالمی مارکیٹ میں  اپنا   شیئر 8 فیصد تک بڑھا لیا ہے۔

کووڈ-19 ویکسین تیار کرنے والے ملک سے ترکیہ اور ترکیہ سے پوری دنیا پہنچانے والی ترکش  کارگو نے 2021 میں سب سے زیادہ تعداد میں ویکسین ترکیہ  پہنچا ئی ہے جبکہ  اس کے بعد برازیل 100 ملین خوراکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

موریطانیہ، مڈغاسکر، روانڈا اور کانگو جیسے افریقی ممالک ان ممالک میں  شامل ہیں جنہوں نے ویکسین کی 10 لاکھ سے زیادہ خوراکیں  حاصل کی ہیں۔



متعللقہ خبریں