صدر کی سلووانین اور جاپانی رہنماوں سے رابطہ، دو طرفہ تعاون پر غور

صدر رجب طیب ایردوان نے سلوانیئن اور جاپانی رہنماوں سے رابطہ کیا جس میں ان ملکوں کے ساتھ ترکیہ کے تعلقات اور تعاون کے شعبوں پر غور کیا گیا

1807649
صدر کی سلووانین اور جاپانی رہنماوں سے رابطہ، دو طرفہ تعاون پر غور

 صدر رجب طیب ایردوان نے سلوانیہ کے صدر بوروت پاہور سے ٹیلیون پر رابطہ کیا ہے۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق،اس بات چیت میں ترک۔سلووانیہ تعلقات اور روس۔یوکرین جنگ سمیت دیگر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس بات چیت میں صدر ایردوان نے سلوانیہ کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون  اور تعاون کو فر وغ  دینے کی اہمیت اجاگر کی  جبکہ  توانائی کے ذرائع کو مختلف اور محفوظ گزرگاہوں سے ترسیل کرنے کی ضرورت بھی اس بات چیت کا حصہ بنی  اور انہوں نے بحیرہ کیسپیئن اور مشرقی بحیرہ روم کے وسائل کو ترکیہ کے راستے یورپ لانے کی اہمیت کا بھی حوالہ دیا۔

صدر ایردوان نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے بھی کوششیں کرنے کا عندیہ دیا۔

بعد ازاں صدر ایردوان نے جاپانی وزیراعظم کیشیدا  فومیو سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ اور روس۔یوکرین جنگ سمیت دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت کی ۔

اس بات چیت میں ترک۔جاپانی اقتصادی مشترکہ معاہدے کو حتمی نکتے پر پہنچانے کو مفید قرار دیا گیا جبکہ  توانائی، خوراک،زراعت،جدید ٹیکنالوجی،دفاعی اور خلائی صنعت کے شعبوں میں بھی تعاون کی استعداد پر غور کیا گیا ۔

صدر نے کہا کہ  یوکرین میں جنگ بندی کی فوری بحالی اور انسانی گزر گاہوں کے کھولنے سے متعلق ہماری کوششیں جاری رہیں گی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں