صدرایردوان کا اپنے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی  سے ٹیلی فونک رابطہ

ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق منگل کو استنبول میں روس اور یوکرین کے وفود کی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا

1805276
صدرایردوان کا اپنے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی  سے ٹیلی فونک رابطہ

صدرایردوان کا اپنے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی  سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے فون پر بات چیت کی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق منگل کو استنبول میں روس اور یوکرین کے وفود کی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت کے   دوران صدر ایردوان نے کہا کہ استنبول میں یوکرینی  اور روس کے مذاکراتی وفود کی ملاقات نے جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔  

انہوں نے استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے بعد تناؤ کو کم کرنے کے لیے کچھ اشارے ملنا بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

 صدر ایردوان نے یوکرین کے صدر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یکجا کرنے  اور ترکی میں  اس اجلاس کی میزبانی کرنے کی اپنی تجویز کا اعادہ کیا ہے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی استنبول میں یوکرین اور روسی وفود کی ملاقات کی میزبانی پر صدر ایردوا ن کا شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں