ترکی: افغانستان کے لئے چوتھی بھلائی ٹرین کل روانہ ہو رہی ہے

افغانستان کے لئے انسانی امداد کے سامان سے لدی "بھلائی ٹرین" کل چوتھے امدادی سفر پر روانہ ہو رہی ہے: ترکی محکمہ آفات و ہنگامی حالات

1803703
ترکی: افغانستان کے لئے چوتھی بھلائی ٹرین کل روانہ ہو رہی ہے

ترکی کے محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD نے کہا ہے کہ افغانستان کے لئے انسانی امداد کے سامان سے لدی "بھلائی ٹرین" کل چوتھے امدادی سفر پر روانہ ہو رہی ہے۔

AFAD کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمارکے مطابق افغانستان میں 24،4 ملین افراد کو مدد کی ضرورت ہے، 12 ملین سے زائد بچوں کو خوراک کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان حالات کے مقابل باضمیر ترک ملت کے تعاون سے افغانستان کے لئے امدادی مہم شروع کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے احکامات سے AFAD کے زیرِ انتظام سِول سوسائٹیوں کے تعاون سے شروع کئے گئے " افغانستان بھلائی ٹرین منصوبے" کے دائرہ کار میں جنوری اور فروری کے مہینوں میں 3 امدادی سفر کئے گئے ہیں۔ ان 3 سفروں میں 7 ٹرینوں کی مدد سے کُل 2 ہزار 663 ٹن انسانی امداد کا سامان افغانستان بھیجا گیا ہے۔ کل متوقع چوتھے سفر میں 68 کنٹینروں پر مشتمل 1478 ٹن خوراک، لباس، کمبل، صحت اور حفظانِ صحت کا سامان افغانستان پہنچایا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں