روس۔یوکرین محاذ آرائی روکنے کےلیے ترکی بر سر پیکار ہے:وزیر دفاع

وزیر دفاع خلوصی آقار نے  روس اور یوکرین کے درمیان محاذ آرائی فی الفور روکنےاور اس کے لیے ترکی  کی کوششوں کے جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے

1802531
روس۔یوکرین محاذ آرائی روکنے کےلیے ترکی بر سر پیکار ہے:وزیر دفاع

 وزیر دفاع خلوصی آقار نے  روس اور یوکرین کے درمیان محاذ آرائی فی الفور روکنےاور اس کے لیے ترکی  کی کوششوں کے جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

 دوحہ فورم میں شرکت کی غرض سے قطر میں موجود وزیر دفاع نے ترک۔قطری مشترکہ فوجی کمان گاہ سے کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر  فوجیوں سے خطاب کرتےہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی اپنی آزادی و خودمختاری اور جائز مفادات کے تحفظ کےلیے ہر ممکنہ اقدامات کرے گا،صرف ترکی ہی نہیں بلکہ اس کے دوست و برادر ممالک نے بھی اس کے جائز مفادات کی اور علاقائی امن و استحکام میں اس کی کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرین اور روس کے درمیان محاذ آرائی کو فی الفور روکنے ،جنگ بندی کی بحالی،اور انسانی گزر گاہوں کو کھولنے  کے لیے ترکی نے  کوششیں صرف کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ  بحیرہ ایجیئن،مشرقی بحیرہ روم اور شمالی قبرص میں  ہماری سرگرمیاں جاری ہیں،ترکی تنازعات کے حل کے لیے عالمی قوانین، مکالمت اور پر امن طریقوں پر عمل درآمد کا حامی ہے،ہم ہمسایہ مالک کے ساتھ کشیدگی کے بجائے تعلقات میں بہتری کے خواہش مند ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں