او آئی سی اسلام آباد اعلامیے میں قبرصی ترکوں کے ساتھ یکجتی کا اظہار

"اسلام آباد اعلامیہ" 22-23 مارچ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ OIC 48 ویں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور  کرلیا گیا ہے

1801031
او آئی سی اسلام آباد اعلامیے میں قبرصی ترکوں کے ساتھ یکجتی کا اظہار

اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس کے حتمی اعلامیے میں قبرصی ترکوں  کے ساتھ یکجہتی کرنے  کا پیغام دیا گیا  ہے ۔

"اسلام آباد اعلامیہ" 22-23 مارچ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ OIC 48 ویں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور  کرلیا گیا ہے۔

اعلامیے میں عالم اسلام کے مشترکہ مفادات کے فروغ اور تحفظ کے عزم پر زور دیا گیا۔

اعلامیے میں مسلمانوں کے لیے مسئلہ فلسطین اور القدس کی اہمیت پر ایک بار پھر زور دیا گیا اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور 1967 کی سرحدوں والی آزاد فلسطینی ریاست اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیہ میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا، جموں و کشمیر میں بھارت کی غیر قانونی طور پر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔

اعلامیے میں مالی، افغانستان، صومالیہ، سوڈان، آئیوری کوسٹ، یونین آف کوموروس، جبوتی، بوسنیا اور ہرزیگووینا، جموں و کشمیر اور قبرصی ترکوں  کے ساتھ یکجہتی قائم کرنے  اور امن، سلامتی اور خوشحالی کے ساتھ رہنے کی ان کی خواہشات پر زور دیا گیا۔



متعللقہ خبریں