یوکیرین میں اولین طور پر انسانی بحران کا سد باب کیا جائے، ترک اسپیکرِ اسمبلی

صرف ایک ہی  ملک ہے جو اس مسئلے پر دو ممالک سے بات کر سکتا ہے اور وہ ترکی ہے

1798316
یوکیرین میں اولین طور پر انسانی بحران کا سد باب کیا جائے، ترک اسپیکرِ اسمبلی

ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شن توپ  کا کہنا ہے کہ روس کی یوکیرین  کے خلاف 24 فروری کو شروع کردہ جنگ  میں اولین طور پر  انسانی بحران کا سد باب کرنے کی ضرورت ہے۔

مصطفی شن توپ نے ایدرنے  کے   ضلع کیشان میں  سول تنظیموں کے نمائندوں اور اخباری نمائندوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے حوالے سےکہا کہ"گو کہ  جنگ یوکیرینی  سرحدوں کے اندر  ہو رہی ہے تاہم اس وقت ایک ایسے بحران کا سامنا کر رہے ہیں جس میں پوری دنیا شامل ہے۔‘‘

شن توپ نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کثیر جہتی ہے اور مسلح تصادم کے ساتھ ساتھ میڈیا کی جنگ بھی ہے۔"ایک طرف، ایک بہت بڑی اقتصادی اور تجارتی جنگ ہو رہی ہے۔ روس پر پابندیاں صرف روس کو ہی نہیں  بلکہ  بہت سے ممالک کو متاثر کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں سب سے پہلے انسانی بحران کو روکنا ہوگا۔"فوری جنگ بندی، پھر مستقل جنگ بندی، اور پھر دونوں ممالک اور ہمارے خطے میں امن قائم کرنے اور مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ صرف ایک ہی  ملک ہے جو اس مسئلے پر دو ممالک سے بات کر سکتا ہے اور وہ ترکی ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان ثالث کے طور پر ترکی کے کردار اور اس سمت میں صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر خارجہ مولود چاووش اولو کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسپیکرِ اسمبلی نے کہا کہ ترکی جنگ اور امن کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں