ترکی-یورپی یونین کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا تین سال بعد اجلاس

اجلاس  میں  ترکی-ای یو کے پی کے کے شریک چیئرمین جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی قیصری کے ڈپٹی اسماعیل ایمرا کرائیل نے  شرکت کی  جبکہ یورپی یونین کی جانب سے  رکنِ پارلیمنٹ اور شریک چیئرمین سرگئی لاگوڈینسکی نے شرکت کی

1797362
ترکی-یورپی یونین کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا تین سال بعد اجلاس

ترکی-یورپی یونین (EU) کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (KPK) کا اجلاس 3 سالوں میں پہلی بار بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ (EP) میں منعقد ہوا۔

اجلاس  میں  ترکی-ای یو کے پی کے کے شریک چیئرمین جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی قیصری کے ڈپٹی اسماعیل ایمرا کرائیل نے  شرکت کی  جبکہ یورپی یونین کی جانب سے  رکنِ پارلیمنٹ اور شریک چیئرمین سرگئی لاگوڈینسکی نے شرکت کی۔

اجلاس   کے آغاز پر اپنی تقریر میں، کرائیل نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ  اجلاس  یورپ کے مشکل وقت اور تاریک دور میں ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات کو بہتر اور مزید تقویت بخشے گا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین  کی مستقل  رکنیت کے  مذاکرات ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا  کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ یورپی یونین ایک قابل اعتماد بین الاقوامی اداکار کے طور پر کام کرے گی اور یورپی یونین کے سفر میں ترکی کا ساتھ دے گی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی یورپی یونین کے عمل میں اپنی اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے، کارائیل نے کہا کہ حال ہی میں خطے میں ہونے والی پیش رفت کے علاوہ وبا، نقل مکانی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور توانائی جیسے مسائل ترکی اور یورپی یونین کے تعاون کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یورپی یونین کے لیے آنے والے عرصے میں ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات میں مخلصانہ اور ٹھوس اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔

"انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یورپی پارلیمنٹ، جسے ہم ہمیشہ ایک اہم پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں، اس سلسلے میں معاون اقدامات کرے گی اور  تعمیری نقطہ نظر سے دونوں فریقوں کو فائدہ ہوگا۔

یورپی یونین کے ترکی کے امور  کے مشترکہ پارلیمانی کمیشن کے شریک چیئرمین Lagodinsky نے کہا کہ ترکی، یورپی یونین کی رکنیت کا امیدوار ملک، یونین کا ایک اہم شراکت دار ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور فوجی تعاون بہت اہم ہے، لاگوڈینسکی نے کہا کہ یورپی یونین ترکی کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنا چاہتی ہے، خاص طور پر ان شعبوں میں جو مشترکہ مفادات فراہم کریں گے۔



متعللقہ خبریں