وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے

ترکی ایک بار پھر روس اور یوکرین کے درمیان جاری  بحران کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

1796521
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

ترکی ایک بار پھر روس اور یوکرین کے درمیان جاری  بحران کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ماسکو  پہنچنے  پر    چاوش اولو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دو طرفہ اور بین الاقوامی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔  ملاقات کے بعد دونوں  رہنما مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کریں گے۔

چاووش اولو ماسکو  میں اپنے مذاکرات  مکمل کرنے کے بعد  بعد یوکرین  تشریف لے جائیں گے۔

گزشتہ روز صدر رجب طیب ایردوان نے کہا تھا کہ چاوش اولو روس اور یوکرین کے بحران کے حل  میں مددگار ہونے کے لیے دونوں ممالک کا دورہ کریں گے۔

ترکی نے 10 مارچ کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دائرہ کار میں  جنگ کے دونوں فریقوں کے وزرائے خارجہ کو یکجا کرتے ہوئے اہم سفارتی کامیابی حاصل کی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں