صدر رجب طیب ایردوان نے ترکمانستان کے صدر قربان کلو بردی محمدوف سے ٹیلی فونک رابطہ

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

1796235
صدر رجب طیب ایردوان نے ترکمانستان کے صدر قربان کلو بردی محمدوف سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکمانستان کے صدر قربان کلو بردی محمدوف سے فون پر بات چیت کی۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت کے دوران صدر ایردوان نے ترکمانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے فائدہ مند ہونے کی خواہش کا اظہار کیا اور سردار بردی محمدوف کو ترکمانستان کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ  ترکمانستان کے صدر قربان کلو بردی محمدوف کی قیادت میں مثالی ترقی کرنے والا ملک اپنی کامیابیوں کو مزید بلندیوں تک لے جائے گا، صدر ایردوان نے اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جو  مشترکہ تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں ، نئے دور میں مزید فروغ پائیں گے۔



متعللقہ خبریں