ترکی: چاوش اولو۔ آدامو ملاقات

مذاکرات میں چاوش اولو نے آدامو کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی: ترکی وزارت خارجہ

1795987
ترکی: چاوش اولو۔ آدامو ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے گیبن کے وزیر خارجہ مائیکل موسی آدامو کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ حکام سے موصول معلومات کے مطابق چاوش اولو اور آدامو کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔

مذاکرات میں چاوش اولو نے آدامو کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ گیبن کے صدر علی بونگو نے جاری کردہ  فیصلے کے ساتھ وزیر دفاع مائیکل موسی کو نئی کابینہ میں وزیر خارجہ اعلان کیا تھا۔


ٹیگز: #گیبن

متعللقہ خبریں