ترکی دنیا میں صحت کے شعبے میں بلند ترین مقام پر جگہ بنا چکا ہے: صدر ایردوان

ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں Beştepe نیشنل کانگریس اینڈ کلچر سینٹر میں 14 مارچ کو میڈیسن ڈے کی تقریب میں شرکت کی

1795196
ترکی  دنیا میں صحت کے شعبے میں بلند ترین مقام پر جگہ بنا چکا ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ترکی کو صحت کے عالمی نظام میں بہترین مقام پر لانا چاہتے ہیں۔

ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں Beştepe نیشنل کانگریس اینڈ کلچر سینٹر میں 14 مارچ کو میڈیسن ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔

یہاں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ "19 سٹی ہسپتالوں کے ساتھ، ہم دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اس میں اور بھی بہت کچھ ہوگا۔  ہم دنیا اپنے مریضوں کو ہمارے ملک بھیجنے  کی توقع کرتے ہیں  اور ہمیں  امید ہے  کہ  وہ یہاں سے شفا پا سکیں گے۔

ترکی کی صلاحیتوں اور مواقع کی بدولت، اس کی ضرورت کے مطابق ڈاکٹروں کی طاقت کو تربیت دینے کے لیے یہ کافی ہے، اور ہمارا ملک بڑھتی ہوئی کشش کے ساتھ ایک عالمی مرکز صحت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔"

صدر ایردوان  نے کہا، "(نئی قسم کی کورونا وائرس) وبا کے دوران، ترقی یافتہ ممالک کا انفراسٹرکچر کتنا پرانا، کتنا ناکافی، کتنا نازک ہے کھل کر سامنے آیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  ترکی نے ثابت کیا کہ اسی عرصے میں وہ اپنے ہسپتالوں، معالجین اور دیگر صحت کے عملے کے ساتھ لوگوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے  کا اعلیٰ معیار حاصل کرچکا ہے۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ ہمارا ملک اب دنیا کی ٹاپ لیگ میں شامل ہوچکا ہے ۔ اب ہم اس لیگ میں سرفہرست رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ صحت کی خدماتپر جتنا  نبھی فخر کیا جائے کم  ہے۔



متعللقہ خبریں