صدر ایردوان اور صدر علی ایف کا روس یوکرین جنگ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈاریکٹریٹ  کی جانب سے  صدر علی ایف کے دارالحکومت انقرہ  میں ایک روزہ دورہ کے بارے میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے

1793707
صدر ایردوان اور  صدر علی ایف کا روس یوکرین جنگ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف کے ساتھ روس یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال  سمیت علاقائی مسائل اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈاریکٹریٹ  کی جانب سے  صدر علی ایف کے دارالحکومت انقرہ  میں ایک روزہ دورہ کے بارے میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اس اعلامیے کے مطابق صدر ایردوان اور صدر علی ایف  ملاقات  میں 24 فروری کو شروع ہونے والی روس یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال سمیت    ترکی آذربائیجان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں برادرانہ  اور دوستانہ بنیاد  پرمشتمل تعلقات   کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔

ملاقات میں شوشا اعلامیہ میں طے پانے والے تزویراتی تعاون کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط  بنانے کے لیے  اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ علاوہ ازیں  زنگیزور کوریڈور اور ترکی-ناہچیوان قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران، رہنماؤں نے یورپ کی توانائی کی سلامتی میں ترکی-آذربائیجان تعاون کے تعاون پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں