وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کایوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف سے ٹیلی فونک رابطہ

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، آقار  نے اپنے یوکرینی ہم منصب ریزنکوف سے ٹیلی فون پر بات  چیت کی ہے

1792644
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کایوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار اور یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف کے درمیان فون کال میں روس کی طرف سے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد یوکرین میں استحکام اور انسانی امداد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، آقار  نے اپنے یوکرینی ہم منصب ریزنکوف سے ٹیلی فون پر بات  چیت کی ہے ۔

فون کال میں روس کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد یوکرین میں استحکام اور انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آقار  نے اپنے ہم منصب کو روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی اہمیت  پر زور دیتے ہوئے کہا ان مذاکرات ہی سے  مستقل حل ممکن ہو سکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ  مزید جانی نقصان سے بچنے  اور امن و استحکام کے لیے جلد از جلد جنگ بندی کا اعلان کرنا ضروری ہے، آقار  نے رزنیکوف کو بتایا کہ ترکی یوکرین کو انسانی امداد پہنچانے اور امن و سکون کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے  روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا سلسلہ  شروع کرر کھا ہے۔



متعللقہ خبریں