ترکی:ضلع حقاری میں ایرن سرمائی 30 آپریشن کا آغاز

امور داخلہ کے مطابق،  اس آپریشن کا مقصد دہشتگرد تنظیم پی کے کے اور اس کے شر پسندوں کا ملک اور علاقے سے خاتمہ کرنا ہے

1792361
ترکی:ضلع حقاری میں ایرن سرمائی 30 آپریشن کا آغاز

 ترک ضلع حقاری میں ایرین سرمائی -30  آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں 571 حفاظتی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

 امور داخلہ کے مطابق،  اس آپریشن کا مقصد دہشتگرد تنظیم پی کے کے اور اس کے شر پسندوں کا ملک اور علاقے سے خاتمہ کرنا ہے۔

 اس آپریشن  میں حقاری ضلعی جینڈرمیری  کے 571 کمانڈوز اور جینڈرمیری خصوصی فورس اور دیگر حافظتی ادارے کی 41  ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ  اندرون ملک  دہشتگردی کے مکمل کاتمے تک یہ آپریشنز پرعزم طریقے سے جاری رہیں گے۔

 



متعللقہ خبریں