روس اور یوکرین جنگ کے دوران 13 ہزار 120   ترک شہریوں کا انخلا ء کیا جاچکا ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ  میں  وزیر چاووش اولو نے کہا کہ یوکرائن کے شہروں خرسن، سومی، زپوریزیا، چپلنکا، اوڈیسا، لیویف اور کیف سے مزید  699 ترک شہری  روانہ ہوگئے ہیں

1792288
روس اور یوکرین جنگ کے دوران 13 ہزار 120   ترک شہریوں کا انخلا ء کیا جاچکا ہے: وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے اب تک  علاقے سے 13 ہزار 120   ترک شہریوں کا انخلا ء کیا جاچکا ہے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ  میں  وزیر چاووش اولو نے کہا کہ یوکرائن کے شہروں خرسن، سومی، زپوریزیا، چپلنکا، اوڈیسا، لیویف اور کیف سے مزید  699 ترک شہری  روانہ ہوگئے ہیں ۔

انخلاء کے حوالے سے انہوں نے  گرافک شیئر  کرتے ہوئے  چاووش اولو نے  کہا ہے کہ  258 افراد کوٹرین کے ذریعے ہرسون ،  کیف، زاپوریزیہ اورچپلِنکا سےنکالا گیا ہے جبکہ  441 افراد کو  بسوں کے ذریعے  سومی، اوڈیسا، لیویف، ہرسون، زاپوریزیہ اور چپلِنکا سے نکالا گیا ہے۔

انہوں نے یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  کل 115 افراد کو سرحدی چوکی کو عبور کرنے کے لیے امداد فراہم کی گئی ، انہوں نے کہا کہ  جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 4,572 افراد کو سرحدی چوکیوں کو عبرا کروانے میں مدد فراہم کی گئی ہے۔

چاوش اولو نے کہا کہ  کل 699 افراد کا انخلاء کیا گیا اور  جنگ کے آغاز سے لے کر  اب تک 13 ہزار 120 کا انخلاء کیا گیا ہے۔

وزیر  خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ ترک  شہریوں کے محفوظ انخلاء کےلیے منصوبہ بندی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر اپنے حملوں کا آغاز کیا تھا۔



متعللقہ خبریں