یوکرین سے ترک باشندوں کا انخلاء جاری ہے: چاوش اولو

گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے شیئر میں چاوش اولو نے بتایا کہ یوکرین سے مزید 204 ترک شہری روانہ ہوئے اور اب تک  انخلا کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 11 ہزار 841 تک پہنچ گئی ہے

1790839
یوکرین سے  ترک باشندوں کا انخلاء جاری ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ میولد چاوش اولو  نے کہا ہے کہ  روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے مزید 204 ترک شہریوں کو یوکرین سے  نکال لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے شیئر میں چاوش اولو نے بتایا کہ یوکرین سے مزید 204 ترک شہری روانہ ہوئے اور اب تک  انخلا کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 11 ہزار 841 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر چاوش اولو نے گڈ وشز کا اظہار کرتے ہوئے  کہا  ہمارے شہریوں کے محفوظ انخلاء کے منصوبے پر پوری طرح عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کا آغاز کیا  تھا۔



متعللقہ خبریں