ترکی: ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری، چاوش اولو کی لاوروف اور کولیبا کے ساتھ ملاقات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف اور یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک ملاقات کی: ترکی وزارت خارجہ

1790727
ترکی: ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری، چاوش اولو کی لاوروف اور کولیبا کے ساتھ ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف اور یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق چاوش اولو۔ لاوروف مذاکرات میں یوکرین کے ساتھ جاری بحران کے خاتمے پر غور کیا گیا اور کل صدر رجب طیب ایردوان اور صدر ولادی میر پوتن کے درمیان زیرِ بحث آنے والے پہلووں کی سمت میں بات چیت کی گئی۔

چاوش اولو۔ کولیبا مذاکرات میں یوکرین میں حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں