ترکی: ایردوان۔ لوکا شینکو ملاقات

ہم، اس جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لئے، کوششیں جاری رکھیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1787480
ترکی: ایردوان۔ لوکا شینکو ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے سے شروع ہونے والے حالات کا جائزہ لیا گیا۔ بیلاروس میں یوکرینی اور روسی وفود کے درمیان مذاکرات پر بھی غور کیا گیا۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم، اس جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لئے، کوششیں جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں