ترکی نے روس کے فوجی آپریشن کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ، منسک معاہدوں کو ختم کرنے  کے علاوہ ، بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس  سے  ہمارے خطے اور دنیا کی سلامتی  کو   سنگین خطرہ  لاحق ہو گیا ہے

1784602
ترکی نے روس کے فوجی آپریشن کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

ترکی نے روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف شروع   کردہ  فوجی آپریشن  کو   ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  

"یہ حملہ، منسک معاہدوں کو ختم کرنے  کے علاوہ ، بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس  سے  ہمارے خطے اور دنیا کی سلامتی  کو   سنگین خطرہ  لاحق ہو گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی  ہمیشہ ہی تمام   ممالک کی   علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام  کرنے پر  یقین رکھتا ہے ، اسلحے  کے زور پر سرحدوں کو تبدیل کرنے کے خلاف ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی  روسی فیڈریشن سے جلد از جلد اس غیر منصفانہ اور غیر قانونی عمل کو  روکنے کا مطالبہ  کرتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی یوکرین کے سیاسی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت  کو جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں