صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ سینیگال کی سینیگال کے میڈیا میں وسیع کوریج

روزنامہ  Bes-bi Le jour نے سینیگال اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر صدر  ایردوان کی اپنے سینیگالی ہم منصب میکی سال کے ساتھ میدان میں کک مارنے کی   تصویر شائع کی ہے۔ اس  اسٹڈیم کو ترکی کی ایک کمپنی نے مکمل کیا تھا

1783888
صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ سینیگال  کی سینیگال کے میڈیا میں وسیع کوریج

صدر رجب طیب ایردوان کے 21تا22 فروری کو سینیگال کے دورے کو  سینیگال کے  پریس میں وسیع کوریج ملی ہے۔

روزنامہ  Bes-bi Le jour نے سینیگال اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر صدر  ایردوان کی اپنے سینیگالی ہم منصب میکی سال کے ساتھ میدان میں کک مارنے کی   تصویر شائع کی ہے۔ اس  اسٹڈیم کو ترکی کی ایک کمپنی نے مکمل کیا تھا۔

روزنامہ  24 heures نے میدان میں  ایردوان  اور سال کی تصاویر  کو ہیڈنگ کے ساتھ شائع کیا ہے ۔

ڈائریکٹ نیوز اخبار میں "مستقبل میں تعاون" کے عنوان سے شائع ہونے والی خبر میں یہ یاد دلایا گیا کہ ترکی نے 1962 میں ڈاکار میں اپنا پہلا سفارت خانہ مغربی افریقہ میں کھولا تھا اور کہا گیا تھا کہ سینیگال اسٹیڈیم کے افتتاح کے ساتھ ہی  تعلقات کی اقتصادی جہت کو ایک مختلف مرحلے کی طرف لے جایا گیا ہے۔

خبر میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم جو کہ 540 ملین ڈالر ہے، کو 1 بلین ڈالر تک بڑھا یا گیا ہے۔

سینیگال اسٹیڈیم کی تعمیر کرنے والی ترک کمپنی کے دیگر منصوبوں کا بھی ذکر کیاگیا ہے اور  اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک توانائی، زراعت، ثقافت اور دفاعی صنعت جیسے شعبوں میں قریبی تعاون  کررہے ہیں۔

روزنامہ ریومی نے اسٹیڈیم میں سینیگال کے شائقین کی جانب سے لہرائے جانے والے ترکی کے پرچم کی تصاویر کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کے افتتاح کے فریموں کو بھی اسپورٹس پیج پر شیئر کیا۔

نیوز سائٹ سینیگو نے صدر ایردوان  کے دورہ سینیگال کے دوران پروٹوکول، میڈیا اور کمیونیکیشن، سیکورٹی، میری ٹائم اور نوجوانوں کی وزارتوں کے درمیان طے پانے والے 5 معاہدوں کی تفصیلات بھی بتائی ہیں۔

روزنامہ لی سولیل  کی ویب سائٹ پر "ترکی، افریقہ کا ہمہ جہتی پارٹنر" کے عنوان سے شائع ہونے والی خبر میں سینیگال میں ترک کمپنیوں کی جانب سے مکمل کیے جانے والے منصوبوں پر روشنی ڈالنے کے علاوہ  1.3 بلین کی آبادی کے حامل افریقہ کے  کو اقوام متحدہہ کی سلامتی کونسل میں رکنی نہ دینے  پر تنقید کر نے کے ساتھ  صدر ایردوان    کی جانب سے ترکی میں زیر تعلیم 14 ہزار طلباء کی تفصیلات کو بھی  شیئر  کیا ہے ۔

ڈاکاریکٹو نیوز سائٹ نے  صدر ایردوان  کے ہمشترکہ پریس کانفرنس  کرنے والے   سینیگال کے صدر   سال  کے ترک کمپنیوں کے بارے میں تعریفی بیانات  کو بھی  جگہ دی ہے۔



متعللقہ خبریں