وزیر دفاع خلوصی آقار کی عراقی عہدیداروں سے میونخ میں ملاقاتیں

ملاقات میں ترکی اور عراقی کردی  علاقائی انتظامیہ  کے مابین  کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد کے معاملات  زیر غور آئے

1781362
وزیر دفاع خلوصی آقار کی عراقی عہدیداروں سے میونخ میں ملاقاتیں

وزیر دفاع خلوصی آقار نے عراقی وزیر خارجہ  فواد حسین سے ملاقات کی۔

جناب آقار میونخ سیکیورٹی کانفرس میں شرکت کی غرض سے دورہ جرمنی  کے دوران  دو طرفہ مذاکرات بھی   سر انجام دے رہے ہیں۔

کانفرس کے دائرہ کار میں دفاعی پالیسیوں اور  انوویشن فورم سے خطاب کرنے والے آقار نے  عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس دوران انسداد دہشت گردی میں تعاون کے معاملات پر  غور کیا گیا۔

جناب آقار نے عراقی کردی علاقائی انتظامیہ  کے وزیر اعظم مسرور بارزانی سے  بھی    مذاکرات کیے۔

بتایا گیا ہے کہ ا س ملاقات میں ترکی اور عراقی کردی  علاقائی انتظامیہ  کے مابین  کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد کے معاملات  زیر غور آئے۔

 

 



متعللقہ خبریں