ترکی: امینہ ایردوان نے کووِڈ۔19 پر قابو پا لیا ہے

اللہ، ملک بھر میں فرائض پر مامور شعبہ صحت کے تمام افراد کو آسانیاں اور تمام مریضوں کو شفاء عطا فرمائے: امینہ ایردوان

1779692
ترکی: امینہ ایردوان نے کووِڈ۔19 پر قابو پا لیا ہے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان کا قرنطینہ دورانیہ مکمل ہو گیا ہے۔

اپنی صحت کے بارے میں جاری کردہ ٹویٹ میں خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ " آج سے میرا قرنطینہ مکمل ہو گیا ہے۔ میں، قرنطینہ کے دوران مجھ سے قریبی دلچسپی لینے والے صحت کے عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اللہ، ملک بھر میں فرائض پر مامور شعبہ صحت کے تمام افراد کو آسانیاں اور تمام مریضوں کو شفاء عطا فرمائے"۔


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں