ترکی: PKK/YPG کے 29 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے
فرات ڈھال اور چشمہ امن آپریشن کے علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 29 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے: ترکی وزارت دفاع
1777032
شام کے شمال میں فرات ڈھال اور چشمہ امن آپریشن کے علاقوں میں حملے کی کوشش کرنے والے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 29 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ" ہر دہشت گرد کا انجام واضح اور ناگزیر ہے۔ ہمارے دلیر کمانڈوز نے فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں حملے کی کوشش کرنے والے PKK/YPG کے 28 دہشتگردوں اور چشمہ امن آپریشن کے علاقے میں PKK/YPG کے ایک دہشت گرد کو غیر فعال بنا دیا ہے۔ ہماری جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی"۔
متعللقہ خبریں
صدر رجب طیب ایردوان کی امریکہ میں مصروفیات
ہ اگر سب ممالک ملکر قیامِ امن کے مقصد کے ساتھ کارروائیاں کریں تو اسرائیل رکنے پر مجبور ہو جائے گا