ترکی: مُولا کے کھُلے سمندر میں غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

مُولا اور داتچا میں یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کے کھُلے سمندر میں دھکیلے گئے 95 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے: کوسٹل سکیورٹی کمانڈ آفس

1775240
ترکی: مُولا کے کھُلے سمندر میں غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

ترکی کے اضلاع مُولا اور داتچا میں یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کے کھُلے سمندر میں دھکیلے گئے 95 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

کوسٹل سکیورٹی کمانڈ آفس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بودرم کے کھُلے سمندر میں ربڑ کی کشتی میں سوار اور 'قارا ادا' جزیرے میں، غیر قانونی نقل مکانوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر سکیورٹی ٹیموں کو علاقے کی طرف بھیج دیا گیا۔

سکیورٹی ٹیموں نے یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کے کھُلے سمندر میں دھکیلے گئے 19 نقل مکانوں اور جزیرے میں موجود 14 نقل مکانوں کو بحفاظت خشکی پر پہنچا دیا ہے۔

اس کے علاوہ مختلف اوقات میں یونانی عناصر کے ترکی کے کھُلے سمندر کی طرف دھکیلے گئے مزید 62 نقل مکانوں کو بھی ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

بچائے گئے کُل 95 غیر قانونی نقل مکانوں کو ضروری کاروائی کے بعد ضلعی شعبہ مہاجرت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں