انادولو جیٹ 17 مارچ سے ادانہ-ایربیل پروازوں کا آغاز کررہا ہے

THY پریس آفس کے بیان کے مطابق، 17 مارچ تک، ادانہ -اربیل کے درمیان باہمی پروازیں ہفتے میں 2 دن (مارچ میں جمعرات اور اتوار، دوسرے مہینوں میں منگل اور جمعہ) چلائی جائیں گی

1773490
انادولو جیٹ 17 مارچ سے ادانہ-ایربیل پروازوں کا آغاز کررہا ہے

ترکش ایئر لائنز کا برانڈ   انادولو جیٹ،  17 مارچ کو ادانہ -اربیل کے لیے اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز کررہا ہے۔

THY پریس آفس کے بیان کے مطابق، 17 مارچ تک، ادانہ -اربیل کے درمیان باہمی پروازیں ہفتے میں 2 دن (مارچ میں جمعرات اور اتوار، دوسرے مہینوں میں منگل اور جمعہ) چلائی جائیں گی۔

مشرق وسطیٰ کے سب سے زیادہ کاسموپولیٹن شہر کے طور پر نمایاں اور تاریخ میں کئی ایک  تہذیبوں کی میزبانی کرنے والے شہر ، اربیل اپنے منفرد تعمیراتی ڈھانچے اور ثقافتی فن موزیک سے سب کو متاثر کرتا ہے۔

خاص طور پر بین الاقوامی اربیل ثقافتی میلہ، جو ہر سال مارچ میں منعقد ہوتا ہے، بہت سے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔

انادولو جیٹ  99 ڈالر کی خصوصی  ٹکٹوں  سے  اپنی پروازوں کا اغاز کررہا ہے۔ انادولو  جیٹ  مہمانوں کو 31 مئی تک اپنے ٹکٹ تبدیل کرنے کا حق  بھی فراہم کرے گا۔

تمام مسافر  تفصیلی معلومات کے لیے "www.anadolujet.com" کی ویب سائٹ پر سے رجوع کرتے ہوئے ٹکٹوں کی منسوخی، رقم کی واپسی اور تبدیلی کے حقوق سے متعلق تفصیلات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں