صدر ایردوان روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے یوکرین کے دورے پر

صدر ایردوان  دارالحکومت کیف میں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ دورے کے دوران تعاون کے نئے اقدامات اٹھائے جائیں گے

1772785
صدر ایردوان روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے  یوکرین کے دورے پر

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی  میں اضافے  کے بعد صدر رجب طیب ایردوان آج یوکرین جا رہے ہیں۔ صدرایردوان  کے دورے کے دوران بحیرہ اسود میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

صدر ایردوان  دارالحکومت کیف میں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ دورے کے دوران تعاون کے نئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

دورے کے دائرہ کار میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کرنے  اور آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

تاہم اس ملاقات کا اہم ایجنڈا روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ہو گا۔ ایردوان  اور زیلنسکی ماسکو-کیف لائن پر کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

توقع ہے کہ صدر ایردوان ، صدر  زیلنسکی کو 'خطے میں امن کو برقرار رکھنے، کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے اورجھڑپوں سے گریز کرنے  کا پیغام دیں گے۔

صدر ایردوان  جلد ہی ترکی میں صدر پوتین  کی میزبانی کریں گے اور اس موقع پر  بحران کو ختم کرنے اور  امن کو یقینی بنانے کے لیے صدر پوتین کو پیغام دیں گے۔



متعللقہ خبریں